کاروار:24؍جون(ایس اؤ نیوز)شہر کےمیڈیکل کالج کے صحن میں زیر تعمیر آکسیجن ٹینک میں لیکویڈ آکسیجن (محلول آکسیجن) بدھ کو بھری گئی ۔ اس سے پہلے کمٹہ سے جمبو سلینڈروں میں آکسیجن بھر کر لایاجاتاتھا اور مریضوں کو سپلائی کی جاتی تھی۔ جس کو دیکھتےہوئے مریضوں کو ہونے والی تکلیف یاپریشانی سے نجات دلانے کےلئے اسپتال کے صحن میں ہی آکسیجن ٹینک کی تعمیر ہورہی ہے۔
بحرین سے لیکویڈ آکسیجن کی ٹینکر دودن پہلے اسپتال پہنچی تھی ، بدھ کو ٹینکر سے لیکویڈ اکسیجن کو زیر تعمیر ٹینک میں منتقل کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ایک مرتبہ ٹینک بھرنے کے بعد لگاتار تین دنوں تک مریضوں کو آکسیجن سپلائی کی جاسکتی ہے۔
کریمس کے ڈائرکٹر ڈاکٹر گجانن نایک نے بتایا کہ خلیجی ممالک سے پہنچی لیکویڈ آکسیجن کی امداد کو مرکزی حکومت نے مختلف اسپتالوں میں تقسیم کیا ہے۔ 6کلو حجم والی ٹینک ہمیں موصول ہوئی ہے۔ چونکہ ہمیں زائد لیکویڈ آکسیجن فراہم کی گئی ہے تو ہم اس کو دوسرے مقام پر بھی استعمال کریں گے۔ ڈاکٹر گجانن کے مطابق اب ہمارے کاروار میڈیکل کالج اسپتال میں ہی آکسیجن ٹینک دستیاب ہے تو توقع ہے کہ آئندہ مریضوں کو کسی طرح کی کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔ اس موقع پر سرجن شیوانند کوڈترکر ، آر ایم اؤ وینکٹیش سمیت کئی دیگر افسران موجود تھے۔